ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آپ لیڈر آشوتوش کے خلاف شکایت درج

آپ لیڈر آشوتوش کے خلاف شکایت درج

Mon, 05 Sep 2016 18:10:02  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 5 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )عصمت دری کے ملزم کو وزیر سندیپ کمار کومعطل کئے جانے کے بعد ان کے دفاع میں لکھے گئے بلاگ کی بنیاد پر دہلی پولیس نے آپ لیڈر آشوتوش کے خلاف ایک شکایت درج کی ہے۔شمال مشرقی دہلی کے نور نگرتھانے میں درج کرائی گئی شکایت میں پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آشوتوش کوذہنی تحقیقات کیلئے بھیجے اور متعلقہ قانون کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرے۔شکایت آر ٹی آئی کارکن اور سابق صحافی جین نے کہا کہ سندیپ کمار کے دفاع میں آشوتوش کا بیان کی یہ ان کی ذاتی زندگی کا معاملہ ہے، ان کی منفی ذہنیت کا اشارہ ہے۔جین نے اپنی شکایت میں کہاہے کہ اب جب ان کی پارٹی کے لیڈر کاچہرہ سامنے آ گیا ہے تو آشوتوش کی ذاتی زندگی والی دلیل اور مہاتما گاندھی کے کردار پر ان کے تبصرے لیڈروں کی منفی ذہنیت کامظہر ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٓاشوتوش کے حقیقی دلائل سے انہیں اورملک بیرون ملک بڑی تعداد میں لوگوں کوبہت دکھ پہنچاہے۔آشوتوش نے ایک بلاگ میں مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہروخواتین کے ساتھ تعلقات کا ذکر کر سندیپ کمارکوبچانے کی کوشش کی تھی۔کمار ایک’’متنازعہ‘‘سی ڈی میں ایک عورت کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دکھائی دے رہے ہیں۔
 

Share: